برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کی ایئر پورٹس پر عملے کی تربیت

برطانوی ادارے نے سی اے اے کو جدید ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سپورٹ بھی فراہم کی، حکام

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ نے ایئر پورٹس پر عملے کو تربیت دی۔سی اے اے کے حکام کے مطابق برطانوی ادارے نے سی اے اے، کسٹمز، اے ایس ایف اور پی آئی اے کے عملے کو تربیت دی۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا کہ برطانوی ادارے نے سی اے اے کو جدید ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سپورٹ بھی فراہم کی۔سی اے اے کے حکام نے بتایا کہ تھریٹ امیج ریکگنیشن کمپیوٹر ٹریننگ سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کراچی میں ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی برطانوی ہائی کمیشن سیکیورٹی اینڈ جسٹس کے سربراہ ڈاکٹر جووائٹل تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں