کراچی،جنریٹر مارکیٹ میں سلنڈرکا دھماکہ ،ہلاکتوں کی تعداد2ہوگئی

واقعہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، پولیس حکام

منگل 30 اپریل 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے نیوچالی کے قریب جنریٹر مارکیٹ میں دھماکے بعد آگ لگ گئی، حادثے میں 2 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔پولیس کی مطابق افسوسناک واقعہ جنریٹر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے کے بعد پیش آیا۔مارکیٹ میں کام کرنے والوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد خود بھجاتے رہے فائر بریگیڈ لیٹ پہنچی تھی۔

(جاری ہے)

فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے آگ پر تو قابو پالیا جبکہ واقعے میں 2 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی امدادی سرگرمیوں کے لیے یہاں پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق واقعہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔راہگیرشیشے لگنے سے بھی زخمی ہوئے جبکہ واقعہ کے بعد مارکیٹ کے اطراف کی دکانوں کو بھی بند کروادیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں