اگلے ماہ پیرس کیلئے پروازیں چلانے کیلئے تیارہیں، ترجمان پی آئی اے

برطانیہ کیلئے براہ راست پرواز 14اگست کو روانہ ہوگی، پی آئی اے نے یورپ اوربرطانیہ کیلئے 777جہازوں کی مرمت کا کام تیزکردیا ،عبداللہ حفیظ خان

اتوار 12 مئی 2024 14:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہاہے کہ اگلے ماہ پیرس اور اگست میں برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے کیلئے تیار ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے براہ راست برطانیہ کی پروازیں2020میں بند ہوئی تھی تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ قومی ائیرلائن کو رواں ماہ عالمی تنظیم ایاسا سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی، اجازت ملتے ہی یورپ میں سب سے پہلے پیرس کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

پاکستان سے برطانیہ ہیتھروائیرپورٹ کیلئے براہ راست پرواز 14اگست کوروانہ ہوگی،پی آئی اے نے یورپ اوربرطانیہ کیلئے 777جہازوں کی مرمت کا کام بھی تیزکردیا ہے، اس وقت 7ٹرپل سیون ساختہ طیارے آپریشنل ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئندہ ماہ میں 2مزید777ساختہ جہازفعال ہونے کے بعدآپریشن کا حصہ بن جائینگے، بیڑے میں شامل 9ٹرپل سیون جہازوں کے ذریعے یورپ اوربرطانیہ کا فضائی آپریشن بہترطریقے سے چلایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پاکستان کے 97ممالک کے ساتھ ائیر سروس معاہدے ہیں،جہازوں کی قلت اورخسارے کے سبب 34ممالک تک برقراررہنے والے فلائٹ روٹس اب 14ممالک تک محدودرہ رہ گئے، امید ہے کہ لوگ روٹس بحال ہوتے ہی قومی ائیرلائن کی پروازوں پر سفرکیلئے انتخاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں