کراچی میں ڈاکوئوں نے ایک اور گھر اجاڑ ڈالا،لیاقت آباد نمبر تین میں ڈکیتی مزاحمت پریوسف نامی شہری قتل

اتوار 12 مئی 2024 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) کراچی میں ڈاکوئوں نے ایک اور گھر اجاڑ ڈالا ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوئوں کی دیدہ دلیری اور معصوم شہریوں کی جان لینے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک اور گھر کے چراغ کو بجھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد نمبر تین میں ڈکیتی مزاحمت پر بے رحم ڈاکوئوں نے یوسف نامی شہری کو قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ماسک پہنے ملزم نے پہلے شہری سے بحث کی اور اسی دوران اس کو ڈرانے کے لیے زمین پر فائر کیا۔ملزم کی فائرنگ کے بعد یوسف نامی شہری چند قدم دور بھاگا اور جب ڈاکو اس کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہونے لگا تو اس نے مزاحمت کی۔شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے یوسف کو گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا اور خود موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں