معیشت کو بہتر کرنے میں آرمی چیف کی خصوصی دلچسپی کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جمیل ضیا

یو اے ای کی پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کے لیئے آرمی چیف کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں،چیئرمین اورنگی ٹائون

اتوار 26 مئی 2024 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیا نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیئے آرمی چیف کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے آرمی چیف نے جو کردار ادا کیاہے اس پر پوری قوم انکی مشکورہے سفارتی محاذ پر جو کامیابیاں مل رہی ہیں وہ پوری دنیاکی افواج پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہیں، ان خیالات کاا ظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے میں آرمی چیف کی خصوصی دلچسپی کو قوم کی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پاکستانی معیشت اس وقت جن دگرگوں حالات کا شکار ہے وہ کسی سے چھپانہیں ہوا مشکل وقت میں کوئی فرد تنہا کامیاب نہیں ہو سکتا اس کے لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے، دشمن قوتوں کا سب سے بڑا حربہ یہی ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان محبت کا رشتہ کمزور کر دیں مگرایساکبھی نہیں ہوگا عوام اور فوج ایک ہیں عوام اپنی فوج کے خلاف کبھی بھی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گ پاک فوج کے مثبت کردار کو کبھی کمزور نہیں کیا جا سکتا پاک فوج حالات کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹ رہی ہیں جن میں معیشت کی بحالی، دہشتگردی کا خاتمہ، سرحدوں کی حفاظت سمیت مختلف دیگر اہم ترین مسائل شامل ہیں، پاکستان کی معاشی صورتحال گزشتہ چند سالوں سے نہایت خراب ہوتی جارہی تھی ایسے میں عرب ممالک کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی اور مختلف منصوبوں پر کام کرنے سے معیشت کوبہت سہارا ملے گا اور پاکستان کی لڑکھڑاتی ہوئی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائیگی، ملک سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیئے معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا جب تک ہم معاشی طورپر بہتر نہیں ہوں گے تب تک ترقی کی منازل طے نہیں کر پائیں گے، انہوں نے کہاکہ جس طرح آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معیشت کو بہتر کرنے کے لیئے اہم ترین کردار ادا کیا اس طر ح ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیئے اپنااپنا کردار ادا کرے تا کہ ملک تیزی سے ترقی کی جانب بڑھے اور لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں اور ان کا معیارز ندگی بلند ہوسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں