ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے سیاسی رہنمائوں کو چائے پیش کرنا،انتہائی غلط حرکت ہے، پولیس افسر کو اپنا وقار رکھنا چاہیے،آئی جی سندھ

اتوار 12 مئی 2024 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایس ایس پی میرپورخاص اسد چوہدری کی سیاسی رہنمائوں کو چائے پیش کرنے کی ویڈیو پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ انتہائی غلط حرکت ہے، پولیس افسر کو اپنا وقار رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ایس ایس پی سے تحریری وضاحت طلب کریں گے، یہ حرکت کیوں کی، یہ انفرادی عمل تھا، لیکن اس کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ معاملے پر تادیبی کارروائی کا عمل بھی شروع ہو گا، اس قسم کے واقعات عوام میں پولیس کا تاثر خراب کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 8 مئی کو ایس ایس پی نے دورانِ تقریب سیاسی رہنماں کو چائے پیش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں