ماں دنیا کا انمول ترین رشتہ ہے۔ماؤں کی عزت واحترام کرنے والا معاشرہ کبھی ذلیل ورسوا نہیں ہوتا،ماؤں کے عالمی دن پر تقریب سے مقررین کا خطاب

اتوار 12 مئی 2024 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان نرسز فورم و جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے رہنماؤں سلیم مائیکل ایڈوکیٹ اور سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ ماں کی عظمت کو دنیا کے ہر مذاہب میں تسلیم کیا گیا ہے۔دنیا میں وہ معاشرہ کبھی ناکام نہیں ہوتا جو ماؤں کا احترام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ماں کی عظمت اور رتبے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت کو رکھا گیا ہے۔لیکن آج کل ایک ماں جو اپنے 5 بچے تو تنہا پال لیتی ہے۔ لیکن وہی 5 بچے ایک ماں کو نہیں سنھبال سکتے۔ہمیں اپنی ماؤں کی تربیت کے مطابق انکے مقام اور عزت کو قائم رکھنا ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کی بھی بہتر تربیت کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں