سندھ ہائیکورٹ ، رفاعی پلاٹ فروخت کرنے کیخلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور

منگل 14 مئی 2024 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے رفاعی پلاٹ فروخت کرنے کیخلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں نارتھ کراچی میں رفاعی پلاٹ فروخت کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 2010 میں شہری حکومت کی جانب سے 14 رفاعی پلاٹ فروخت کئے گئے۔ تمام پلاٹ آکشن کرکے فروخت کر دیئے گئے، جو کہ پارک وغیرہ کیلئے مختص تھے۔ 2014 سے کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ اب تک کے ڈی اے، کے ایم سی و دیگر ریکارڈ پیش نہیں کرسکے ہیں، معاملے کی فوری سماعت کی جائے۔ عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں