ایپکا کراچی ڈویژن کاافسران کی معطلی احکامات واپس لینے کا مطالبہ

طلبہ کیلئے فرنیچر کم ہونے کا ملبہ افسران پر ڈالنا سرا سر زیادتی ہے ،ملک خورشید قادری

منگل 14 مئی 2024 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کراچی ڈویژن کے چیئرمین ملک خورشید احمد قادری ،جنرل سیکٹری طاہر بنگش نے صوبائی وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈز سے مطالبہ کیا کہ وہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے شعبہ امتحانات کے قائم مقام کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کے معطلی کے احکاماتِ فوری واپس لیں۔

ایپکا نے کہا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں چیر مین سید شرف علی شاہ کی سربراہی میں بورڈ کے افسران و ملازمین اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیںاور میٹرک کے صاف و شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے بھر پور کوششیں بھی کر رہے ہیں جبکہ لاکھوں طلبہ و طالبات کا ہر سال کراچی بورڈ میں رجسٹریشن میٹرک بورڈ کا اعزاز ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں فرنیچر کم ہونے کی ذمہ داری ہیڈمسٹریس یا سینٹر سپرنٹینڈنٹ اور ضلع کے متعلقہ تعلیمی افسر کی بنتی ہے اسکول انتظامیہ کی نااہلی کا ملبہ بورڈ افسران پر ڈالنا سرا سر زیادتی ہے اور ایپکا اس کی مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ایپکا رہنمائوں نے ر وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈز سندھ سے درخواست ہے کہ وہ دیانتدار اور فرض شناس افسران کی معطلی کے احکاماتِ فوری واپس لیں اور اعلی اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر نااہل و بددیانتی کرنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں