پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل موجود ہیں ،گورنرسندھ

ہر شخص کو اپنے حصے کے کام کرنے کی ضرورت ہے ، ویمن ڈگنیٹی ایوارڈ تقریب سے خطاب

منگل 14 مئی 2024 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کنزیومر ایسوسی کے تحت ویمن ڈگنیٹی ایوارڈ 2024 کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ تقریب میں بڑی تعداد میں ہماری مائیں بہنیں موجود ہیں،جو اس بات نشاندہی ہے معاشرے میں خواتین کا کردار برابری کی بنیاد پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل موجود ہیں،یہاں 70 فیصد نوجوان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 ماہ میں صرف ایک فرد نے سوا ارب روپے کا راشن دیا۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے حصے کا کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بیرونی سازش کا نتیجہ آپ کے سامنے ہیں،آئیں مل کر اپنے ملک کو ٹھیک کریں،اس ملک کو بحران سے ہم سب نے ہی نکالنا ہے۔کوکب اقبال نے کہا کہ گورنر سندھ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،انہوں نے سندھ میں محبتیں بانٹی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں