اسرائیلی جارحیت کیخلاف یورپین ممالک کے طلبہ کے مظاہرے وسیع پیمانے پرپھیل رہے ہیں ،حاجی حنیف طیب

بدھ 15 مئی 2024 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،میاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ،پروفیسرعبدالجبارقریشی ،انجینئرعبدالرشیدارشد نے مشترکہ بیان میں کہاکہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں یامسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانیت کیلئے بھی امتحان ہے ،غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنا ، اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل، عالمی عدالت ،اوآئی سی،دیگر عالمی ادارے کی مشترکہ ذمہ داری تھی لیکن بدقسمتی سے اس میں بری طرح ناکام رہے،عالمی قوتیں کھل کر اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کررہے ہیں اوراسلحہ فراہم کررہے ہیں،صورت حال یہ ہے کہ دنیا بھر میں فلسطینیوںکے حق میں احتجاجی مظاہرہ وسیع پیمانے پر پھیل چکے ہیں جبکہ امریکہ،برطانیہ،جاپان،سوئیڈن،جرمن،اسپین ویگریورپین ممالک کی تعلیمی اداروں میں بھی طلبہ وطالبات اسرائیلی جارحیت کیخلاف اورفلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کررہے ہیں جس میں اساتذہ بھی شامل ہیں ان احتجاجی مظاہروں میں طلبہ ،استاتذہ کو تشددکا نشانہ بنایاجارہاہے،سینکڑوں گرفتاریاں بھی ہوچکی ہیں جس پر عالمی اداروں کی خاموشی جمہوریت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں