وفاقی حکومت سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں ججوں کی تعیناتی کو یقینی بنائے گلگت بلتستان لائرز فورم سندھ

بدھ 15 مئی 2024 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) چیف کورٹ گلگت بلتستان کے جسٹس علی بیگ اور رجسٹرار چیف کورٹ گلگت غلام عباس چوپہ سے گلگت بلتستان لائرز فورم کے وفد نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سرفراز متھلو کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اس موقع پر غلام عباس گویال ایڈوکیٹ ہائی کورٹ صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم کراچی ایسٹ سابقہ ممبر منجینگ کمیٹی کراچی بار ایڈوکیٹ عباد اللّٰہ نگری ایڈوکیٹ جابر خان، ایڈوکیٹ عنایت اللہ، ایڈوکیٹ وحیدودیگر بھی موجود تھے وفد نے گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے وکلاء کے مسائل پر گفت شند کی، سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں ججوں کی تعیناتی کے خلاف سابقہ سی ایم گلگت بلتستان خالد خورشید کی سپریم کورٹ آف پاکستان سے حکم امتناعی پر وکلاء نے تشویش کا اظہار کیا، اور گلگت بلتستان کی عوام کو انصاف فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا مترادف قرار دیا. حکم امتناعی کی وجہ سے ہزاروں مقدمات اس وقت سپریم اپیلٹ کورٹ میں التواء کا شکار ہیں گلگت بلتستان بار ایسوسی ایشن اور حکومت وقت اس پر اپنا کردار ادا کرے، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری ججوں کی تعیناتی کو یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

آن لائن مقدمات کی پیروی کے لیے وکلاء کو سہولت فراہم کرنے پر وکلاء نے چیف جسٹس اور رجسٹرار کا شکریہ ادا کیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں