جانوروں کی ویکسینیشن کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس ضمن میں افسران کی ٹریننگ کی جائے،سید نجمی عالم

جمعرات 16 مئی 2024 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک اور فشریز سید نجمی عالم نے کہا ہے کہ لائیو اسٹاک اور فشریز کا ملکی معیشت میں ایک بہت بڑا حصہ ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خاص ہدایت ہے کہ اس محکمے کو مزید ترقی دلائی جائے تاکہ لوگوں کو غربت سے نکالا جائے اور انکی زندگی میں بہتری لائی جاسکی.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک اور فشریز کے دفتر میں محکمے کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

صوبائی مشیر سید نجمی عالم اپنے ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچے جہاں پر انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے تمام ڈائریکٹوریٹ اینیمل ایکسٹینشن، پولٹری، ریسرچ، ڈائگنوسس وغیرہ کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی.

صوبائی مشیر سید نجمی عالم نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ جانوروں کی ویکسینیشن کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس ضمن میں افسران کی ٹریننگ کی جائی. صوبائی مشیر برائے لائیو اسٹاک اور فشریز نے کہا کہ ہر تحصیل میں ایک وٹرنری سینٹر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیے اور جہاں پر بھی محکمے کے ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں وہاں پر محکمہ کے افسران پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس حوالے سے ہمیں لکھیں تاکہ منصوبے وقت پر مکمل کر کے عوام کو فائدہ دیا جائی.

اسٹاف کی کمی پر انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اندر جتنی بھی خالی آسامیاں ہیں انھیں فوری طور پر اشتہار جاری کر کے بھرتی کی جائے تاکہ اسٹاف کی کمی پوری کی جاسکی. صوبائی مشیر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی لائیو اسٹاک حزب اللہ بھٹو نے بتایا کہ صوبے میں 418 وٹرنری آفیسرز کام کر رہے ہیں جبکہ سینکشنڈ آسامیاں 688 ہیں اور باقی آسامیوں پر کمیشن کے ذریعے بھرتی کی جائے گی.

انہوں نے مزید بتایا کہ 8.161،980 ملین بڑے جانوروں کو ویکسینیشن کی گئی ہے اور10.30 ملین چھوٹے جانوروں کو بھی ویکسینیشن کی جارہی ھی. سید نجمی عالم نے ڈی جی لائیو اسٹاک کو ھدایت کی کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور ایک شہر سے دوسرے شہروں میں جانوروں کی منتقلی یا دوسرے صوبوں سے آنے والے مویشیوں کی ویکسینیشن عمل کو بھی چیک کیا جائے تاکہ بیماریاں منتقل نہ ھو سکیں.انہوں نے مزید کہا کہ گوشت کی بڑھتی ہوئی ڈماند کی وجہ سے چھوٹے جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے جس سے اچھی اچھی بریڈ کی افزائش کو بھی خطرہ ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہی.

صوبائی مشیر نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ لائیو اسٹاک ایک اسکیم متعارف کریگا جس کے تحت ان مویشیوں کے بچوں کی پالنا پر کام کیا جائے گا. صوبائی صلاحکار برائے لائیو اسٹاک نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک میں ایک کنسلٹنٹ فرم کو ھائر کیا جائے گا جو تمام ترقیاتی اسکیموں کو چیک کرے گی .اس موقع پر ڈائریکٹر اینیمل ھسبنڈری نے صوبائی مشیر کو بتایا کہ آرٹیفیشل انسمینیشن کی مدد سے اچھی بریڈ کی افزائش کر کہ دودھ اور گوشت کی مقدار کو برھایا جارہا ہے اور اس عمل سے ہم نایاب بریڈز کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ دودھ کی پیداوار بھی بڑھا رہے ہیں.

ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ایکسٹینشن نوبت کھوسو نے صوبائی مشیر کو صوبے میں موجود تمام کیٹلس فارمز کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہوں نے کہا کہ بجیٹ کو مزید بڑھایا جائے تاکہ نا مکمل اسکیموں کو مکمل فعال کیا جائی. صوبائی مشیر نے محکمہ لائیو اسٹاک کے تمام ڈائریکٹوریٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ریسرچ لیب میں مویشیوں کی چکاس کا طریقے کار کے حوالے سے معلومات لی.

دورے کے دوران جائکا کی جانب سے جاری بریڈنگ پراجیکٹ کے حوالے سے غیر ملکی ماہرین سے بھی ملاقات کی اور تفصیلی بریفنگ لی. آخر میں صوبائی مشیر سید نجمی عالم نے متوسط طبقے کے تعلق رکھنے والی خواتین میں مرغی کے چوزے تقسیم کیے اور ان کا کہنا تھا کہ مرغیاں پال کر غریب عوام اپنی غذائی قلت کو ختم کرسکتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بچوں میں غذائی قلت ہے جس کو ختم کرنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہی. اس موقع پر ڈپٹی میئر حیدرآباد صغیر قریشی، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک حزب اللہ بھٹو، ڈی جی اینیمل ھسبنڈری اور دیگر موجود تھی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں