فلائی جناح نے اسلام آباد اور بحرین کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان کردیا

جمعرات 16 مئی 2024 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے 13جون2024سے اسلام آباد اور بحرین کے درمیان اپنی نئی نان اسٹاپ پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس نئے روٹ پر ابتدائی طور پر منگل اور جمعرات کے روز ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔اسلا م آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور بحرین انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے درمیان پروازوںکا شیڈول 13جون2024سے نافذ العمل ہوگا۔

فلائی جناح کے چوتھے بین الاقومی روٹ کے آغاز کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ’’ فلائی جناح کواسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے اور اسلام آباد سے عمان کے دارلحکومت مسقط تک بین الاقوامی روٹ متعارف کرانے کے بعد ہمیں اسلام آباد سے بحرین کیلئے اپنے چوتھے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بین الاقوامی روٹ میںیہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے۔

‘‘فلائی جناح اس وقت اپنے پانچ جدید ایئر بسA320طیاروں پر مشتمل بیڑے کے ساتھ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میںخدمات سر انجام دے رہی ہے ،یہ نیا روٹ فلائی جناح کے بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا۔ مسافر اب فلائی جناح کی ویب سائٹ (www.flyjinnah.com) یا کال سینٹر(111-000-035) یا ٹریول ایجنسیوںکے ذریعہ پروازوںمیںبکنگ کراسکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں