وطن عزیز کو درپیش تمام مسائل اور بحرانات کا حل نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے، پیر ارشدکاظمی

جمعرات 16 مئی 2024 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید اردعلی شاہ کاظمی القادری ، کراچی کے صدر علامہ فیصل عزیز بندگی، جنرل سیکریٹری سید محمدشفیع قادری رضوی ودیگر نے وطن عزیز کو درپیش تمام مسائل اور بحرانات کا حل نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کو قرار دیتے ہوئے منظم اور متحد ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے۔

مرکزی دفتر دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ شاہ لطیف ٹائون میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب میں صوبائی وڈویژنل قائدین نے موجودہ حالات اور آئندہ کے لائحہء عمل پر غوروخوص کرتے ہوئے تنظیمی کارکردگی بڑھانے کا عزم کیا۔ اجلاس سے خطاب میںان کا کہناتھاکہ تحریک اہلسنّت پاکستان نہ صرف سُنیت کی حفاظتی فصیل کی مانند ہے بلکہ دشمنان اسلام و اہلسنّت کے خلاف ننگی تلوار ہے جو ہر بدخواہ کے علمی و زمینی غرور کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ اِس جماعت پر محدث اعظم پاکستان رحمة اللّٰہ علیہ اور انکے وارثین کا روحانی فیض ہے جس نے ملک بھر کے علما و مشائخ و صاحبان علم و فضل کے ساتھ ساتھ لاتعداد مذہبی رہنماؤں و کارکنان کو اپنے دامن کرم میں سمیٹا ہوا ہے۔وہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ یوں تو مذہبی یتیم جابجا سنیت کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئے نظر آ جائیں گے لیکن اتنی جرات و ہمت کسی میں بھی نہیں ہے کہ وہ محدث اعظم پاکستان رحمة اللّٰہ علیہ کے نسبی خانوادے سے ٹکرانے کی حماقت کرے۔

حضور محدث اعظم پاکستان رحمة اللّٰہ علیہ نے جس نظریات دین اور عقائد اہلسنّت کی بنیاد ڈالی تھی اس پر آج بھی انکے روحانی وارثین گامزن ہیںاور یہی خوبی تحریک اہلسنّت پاکستان کو دیگر مذہبی جماعتوں سے منفرد و ممتاز کرتی ہے۔ تحریک اہلسنّت پاکستان فروغ عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور توقیر اصحاب و تعظیم اہلبیت کے لئے کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل مادیت پرستی کے سحر سے نکل کر دین اسلام کی حقانیت اور وحدانیت سے اپنا دامن جوڑ سکے۔

انہوں نے کہاکہ ملحدوں کا گروہ بھولے بھالے سُنی نوجوانوں کا شکار کر رہا ہے ہمیں تحریک اہلسنت پاکستان کے مضبوط پلیٹ فارم پر نوجوانوں کو جمع کرنا ہوگا تاکہ شعور و فکر کی روشنی سے ملحدانہ سوچ کو ملیامیٹ کیا جا سکے تاکہ مذہبی عقائد کی آزادی کے نام پر مکار شکاری کوئی چال نہ چل سکے۔ تحریک اہلسنّت پاکستان عوام اہلسنّت اور تحریکی کارکنان کے قلب و نظر میں مذہبی رواداری، ایمانی پختگی اور شعور کربلا کو بیدار کرنا چاہتی ہے تاکہ اسکی جگمگاتی روشنی سے کفر و الحاد کا ہر پہلو پیوند خاک ہو جائے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک اہلسنّت پاکستان کا پیغام ہر سنی تک پہنچانا کارکنان اور تمام صوبائی عہدیداران کی اولین دینی ذمہ داری ہے۔ دراصل تحریک اہلسنّت پاکستان روائتی مذہبی تنظیم یا جماعت نہیں ہے بلکہ یہ ایک کٹر سُنی رضوی نظریاتی جماعت ہے۔ جو کسی جبر پر ٹوٹ تو سکتی ہے لیکن مصلحت کے ہاتھوں جھک نہیں سکتی ہے۔ اِسی طرہ امتیاز کی وجہ سے دینی حاسدین اور مذہبی یتیم نیک مشن کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے کی ضرور کوشش کریں گے لیکن ہمیں اپنے وسیع تر دینی مفاد اور تحریکی نظریہ کو ترجیح دیتے ہوئے آگے بڑھتے رہنا ہے ان شاء اللہ تعالیٰ عزوجل دینی کامیابی ہمارا نصب العین بن کر پورے ملک میں چھا جائے گی جس کا مقابلہ کرنا کم ظرفوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

اجلاس میںصدر یوتھ ونگ کراچی سید عبدالرحیم شاہ، ضلعی عہدیداران صوفی جمال الدین قادری، صوفی ریحان قادری ودیگر بھی شریک تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں