جعلی فائلوں پر زمینوں پر قبضہ کرنے والے پکڑے گئے

ملزمان نے پاکستان آڈٹ ڈیپارٹمنٹ ایمپلائز ہاسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار کیں

ہفتہ 18 مئی 2024 18:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ایف آئی اے نے جعلی فائلوں پر زمینوں پر قبضہ کرنے والے 3 ملزمان پکڑ لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں جعلی فائلوں کے نام پر زمینوں پر قبضے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے پاکستان آڈٹ ڈیپارٹمنٹ ایمپلائز ہاسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار کیں۔

گرفتار افراد میں عبدالسلام مندرو، اختر علی اور محمد انیق شامل ہیں، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سندھ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ، ان لینڈ ریونیو ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں