حجاج کرام کو مشاورت و رہنمائی فراہم کرناہمارا مذہبی فریضہ ہے ، الشیخ حماد امین چاؤلہ

اتوار 19 مئی 2024 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹرDHAفیز IVکے سینئر پروفیسر فاضل مدینہ یونیورسٹی الشیخ حماد امین چاولہ نے ایک مینارہ مسجد میںامسال جانے والے حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ فریضہ حج دینی عبادتوں کا سرچشمہ حیات ہے میں 4گھنٹے کی طویل نشست میںحجاج کرام کو سفر حج کی تیاری ، حج و عمرہ کا مکمل طریقہ ،حرمین اور مشاعرہ مقدسہ کی اہم معلومات ، زیارت مدینہ و مکہ کے علاوہ دورانِ حج پیش آنے والی مشکلات اور انکا حل پر خصوصی لیکچر میں (Comprihensive)بریفنگ دونگا ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اور پاکستان سے لاکھوں حجاج کرام ہزاروں میل کا سفر کر کے جب حجا زِ مقدس کی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں تو انہیںہر ہر قدم اور حج کے ہر ہر ارکان کی بجا آوری پر بے حدو حساب اجر و ثواب ملتا ہے ، الشیخ حماد امین چاولہ نے کہا کہ یوم عرفہ کے دن میدان عرفات میں اللھم لبیک کی با آواز بلند تکبرات اور حجاج کرام کو پراگندہ حال میں دیکھ کر رب تعالیٰ کی رحمت جوش میں آجاتی ہے اور رب رحمن حجاج کرام کی اجتماعیت ، میدان عرفات کی عبادت ودریاضت کو دیکھ کر اردگرد کی بستیوں میںموجود مٹی کے ذرات کے برابر حجاج کرام کے نا مٴہ اعمال میں اجرو ثواب کی بر کھا برسادیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ امسال جانے والے تمام خواتین و حضرات اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اہل حدیث دینی جامعات اورالمدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر DHAفیزIV(نزد نثار شہید پارک)کراچی کے مستند اور جید علما ء کرام سے مشاورت و رہنمائی حاصل کریں اور معزز حجاج کرام حج کے دوارن "حج کیسے کیا جائی" کے حوالے سے خصوصی لٹریچر بھی حاصل کریں تاکہ حجاج کرام حج کے دوران اس لٹریچر کی مدد سے فریضہ حج کے سارے ارکان صحیح طورپر کرنے کے متحمل ہو سکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں