پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی اورعوامی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، آصف خان

اتوار 19 مئی 2024 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کنوینئر ضلع شرقی آصف خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی اورعوامی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں اختیار عباس، محمد مرسلین ودیگرکی کاوشوں سے لگائے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیمپ کے دورے کے موقع پر وہاں موجود رجسٹریشن کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیمپ پر خواتین کا رش دیکھ کر آصف خان نے ادارے کے عملے سے کہا کہ وہ اس کیمپ کو مزید دو دن کے لئے توسیع دیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت سندھ حکومت عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے این اے 235 اورضلع شرقی کو ترقی یافتہ بنا نے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں