ھ*مرکزی مسلم لیگ کے تحت شہرمیں سہولت بازار،ہیٹ ویوکیمپ اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

اتوار 19 مئی 2024 21:35

۱کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے سائٹ ٹاؤن میں سبزی وراشن سہولت بازار کا انعقاد کیا گیا۔بازار میں آٹا ،چینی ،آئل ،دالیں ،سبزیاں،سمیت دیگر ضروری اشیاء انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب تھیں۔ بازار سے علاقہ بھر کے سینکڑوں خاندانوں نے استفادہ کیا۔کراچی کے صدر احمدندیم اعوان کاکہناتھاکہ حکمران طبقہ غریب عوام کے ٹیکسوں پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئیبیرون ملک اندھی دولت کے انبار لگانے میں مصروف ہیں۔

آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکیہیں۔ہر طبقہ زندگی میں عوام کا خون چوساجارہاہے۔ ایسے حالات میں عوام کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ پاکستا ن مرکزی مسلم لیگ ملک میں واحد سیاسی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلیے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کررہی ہے۔ ہم پہلے بھی خدمت کی سیاست کرتے تھے۔ آئندہ بھی خدمت کی سیاست کرتیرہیں گے۔

مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان نے اتوار کے روز شہرمیں عوامی سہولت منصوبوں کیبارے بتایا کہ شدید گرمی سے بچاؤ کیلییشہر بھر میں ہیٹ ویوریلیف کیمپ جاری ہیں۔جہاں شہریوں کو ٹھنڈیمشروبات پلائے جارہے ہیں۔ تاکہ گرمی کی شدت کو کم کیاجاسکے۔کیماڑی میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔جہاں سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔سائٹ ٹاؤن میں سہولت بازار عوام کیلئے ایک بڑی نعمت ثابت ہوا۔جہاں سینکڑوں سفید پوش گھرانوں نے ہفتہ بھرکاراشن اور سبزیاں سستے داموں خریدیں۔عوام نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عوامی سہولت منصوبوں کو خوب سراہااور دیگر جماعتوں کے لیے آئیڈیل قراردیااورمنتظمین کے مشکور نظر آئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں