چیئرمین جناح ٹاؤن نے شاہین پارک کا افتتاح کر دیا

جناح ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، جناح ٹاؤن کو بھی روشنیوں کا ٹاؤن بنانے کا وعدہ کرتے ہیں،رضوان عبد السمیع

پیر 20 مئی 2024 13:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح یوسی7 بلاک 14میں واقع شاہین پارک کا افتتاح کردیا گیا۔ پارک کا افتتاح چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے باقاعدہ ربن کاٹ کر کیا اس موقع پر انکے ہمراہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی تقریب میں شریک بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر بھی پیش کی۔

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح ٹاؤن تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے مہنگائی کے اس وقت میں اپنے مکینوں کو جو سہولیات مہیا کر سکتے ہیں وہ کرنے پوری کوشش کر رہے ہیں اسی سلسلے میں عوامی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے پارکوں کی رونقوں کو بھی بحال کر رہے ہیں ہرا بھرا ٹاؤن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے یہ شاہین پارک جو عرصہ دراز سے کھنڈرات کے مناظر پیش کر رہا تھا ہمارے محکمہ باغات اور محکمہ ایم اینڈ ای کی شب و روز کی محنت سے آج اس کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں یہاں پر بچوں کی صحت مندانہ سرگرمیوںکے لیے جھولے اور اسکیٹنگ ایریا بھی موجود ہے ساتھ ہی بزرگوں کے بیٹھنے کے لیے آرام دے بینچز بھی نصب کر دی گئی ہیں اور دل لبھانے والے پھول دار پودے اس پارک کو چار چاند لگا رہے ہیں، رضوان عبد السمیع نے مزید کہا کہ ہم نے عزم کیا ہے کہ جناح ٹاؤن کی تمام رونقیں بحال کریں گے ساتھ ہی یہاں کے مکینوں کی بلدیاتی مسائل کو حل کیا جائے گا سیوریج کا نظام ہو، خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا کام ہو یا پھر بند اسٹریٹ لائٹس تمام مسائل کے حل کو جلد یقینی بنایا جائے گا، انکا مزید کہنا تھا اب آپ سب کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس پارک کی حفاظت کریں اس کو کچرے اور آلودگی سے محفوظ رکھیں تاکہ اس کی رونقیں اس ہی طرح ہمیشہ بحال رہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر،چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع،رائوکاشف یو سی 4کونسلر ،حسن رضا وائس چئیرمین یو سی7،رائو عاطف شبیر چیئرمین یوسی 4، اسماعیل بلوچ ٹائون کونسلر یوسی 1، رائو محسن وائس چئیرمین یوسی 5 ،بابر شیخ یوتھ کونسلر یوسی 8بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں