سندھ پبلک کمیشن کے ذریعے 1053 ڈاکٹروں کی تعیناتی کے معاملے پر فریقین درخواست کی نقول فراہم کرنے کا حکم

بدھ 22 مئی 2024 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک کمیشن کے ذریعے 1053 ڈاکٹروں کی تعیناتی کے معاملے پر فریقین درخواست کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پبلک کمیشن کے ذریعے 1053 ڈاکٹروں کی تعیناتی کے معاملے پر سماعت ہوئی ۔انٹرویو میں ناکام امیدوار عدالت پہنچ گئے۔انٹرویو میں ناکام امیدواروں نے ایس پی ایس سی کے خلاف درخواست دائر کردی۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر آپ نے درخواست دائر کی ہی وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرویو کا نتیجہ ویب سائٹ پر شائع نہیں کیا گیا۔سپریم کورٹ نے 2013 میں فیصلہ دیا تھا کہ انٹرویو کے مارکس واضح کیے جائیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

وکیل اختر جبار شیخ نے کہا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔1053 ڈاکٹرز تعینات ہوئے ہیں تمام بھرتیاں قانونی طریقے سے ہوئیں۔یہ معاملہ آئینی درخواست کے زمرے میں نہیں آتا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہم نے تفصیلی جواب جمع کرا رکھا ہے امیدواروں کے ٹیسٹ مارکس،انٹرویو مارکس بھی شائع کیے گئے۔انٹرویو کی ویڈیو بھی موجود ہیں۔عدالت نے فریقین کو درخواست کے نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں