ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مئی 2024 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی حسن سردار نیازی، ایس پی لانڈھی اکبر نیازی، ایس پی شاہ فیصل عبدالغفور لاکھو اور دیگر افسران سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی کوررنگی حسن سردار نیازی نے بتایاکہ محکمہ پولیس میں بطور اے ایس پی شمولیت اختیار کی اور اپنی سروس کے 14 سال کے عرصے میں سندھ کے مختلف اضلاع میں ایس پی اور ایس ایس پی کے عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دیئے ۔

دوران ملازمت نہ صرف جرائم پر قابو پایا بلکہ ملک میں ایک بڑا دہشتگردی کا نیٹورک تباہ کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا۔ واضع رہے کہ ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کی اسلام آباد پولیس میں تعیناتی پر ضلع کورنگی پولیس نے مبارک باد پیش کی اور سندھ ٹوپی اور اجرک پیش کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں