تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ڈپارٹمنٹ بنائے جائیں، سعید احمدبیگ

گرمی کے ایام میں کراچی کو لوڈشیڈنگ فری زون قراردیاجائے، پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن

جمعرات 23 مئی 2024 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر تمام سرکاری وغیر سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ڈپارٹمنٹ اور وارڈز بنائے جائیں ۔ اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک افسوسناک ہے ۔ گرمی کے ایام میں کراچی کو لوڈشیڈنگ فری زون قراردیاجائے۔

یہ باتیں انہوں نے پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سعید اسٹیٹ پر قائم ہیٹ اسٹروک کیمپ میں راہ گیروں اور مسافروں کو ٹھنڈاشربت پلانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت اشرف المخلوقات ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مخلوق خداکی خدمت کریں، موسم گرمامیں سورج آگ برسارہاہے ،شدید گرمی کے باعث کمزور،ناتواں ،بزرگ اور بچے باالخصوص خواتین کا براحال ہے، یہاں تک کہ چرند،پرند اور اللہ تعالیٰ کی دیگر مخلوق بھی اس گرمی اور لو سے پریشان ہیں ،حکومت کو چاہئے کہ بجلی سپلائی کرنے والے اداروں کو پابندکرے کہ جب تک گرمی کا زور ہے لوڈشیڈنگ سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے بیان کی تائید کرتے ہیں کہ گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والوں کی ایف آئی آر Kالیکٹرک حکام کے خلاف کاٹی جائے۔ سعید احمد بیگ نے کہاکہ جب سے گرمیاں شروع ہوئی ہیں Kالیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے بجائے اس کا دورانیہ مزید بڑھا دیاہے اس طرفہ تماشہ یہ کہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھاری بل بھیج کر صارفین کو مزید ہراساں کیاجارہاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں