سعید غنی کی اپنی وزرات سے متعلق سوال کا جواب دینے کے بجائے کے الیکٹرک پر تنقید

ہفتہ 25 مئی 2024 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) صوبائی وزیر سعید غنی نے ہفتے کے روز کورنگی ایسوسی ایشن برائے تجارت و صنعت کا دورہ کیا جہاں صنعت کاروں نے شہر میں ابتر بلدیاتی صورتحال، سڑکوں پر پڑے گڑھوں، کچرے ہے ڈھیروں، ابلتے گٹروں اور صاف پانی کی عدم فراہمی کے معاملات اٹھائے جس کا جواب دینے کے بجائے سعید غنی کے الیکٹرک پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ لوگ بل دین یا نہ دین کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی بند نہیں کرنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کی چوتھی حکومت قائم ہوچکی ہے۔ وفاق صوبہ اور شہری حکومت پیپلز پارٹی کے پاس ہے مگر شہر کے مسائل حل نہیں ہوئے اس پر بھی سعید غنی نے جواب دینے کے بجائے بجلی کی عدم فراہمی کو ہدف بنایا ان کا کہنا تھا کہ لوگ چھوٹے گھروں اور کثیر منزلہ غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں میں رہ رہے ہیں۔ اور بغیر بجلی جینا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا یہ غیر قانونی عمارتیں بھی تو پیپلز پارٹی کے دور میں بنی ہیں تو انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں