محکمہ داخلہ سندھ کا کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان

حکومت سندھ نے سیف سٹی منصوبے کے لیئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری کردی

اتوار 26 مئی 2024 19:35

محکمہ داخلہ سندھ کا کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کو محفوظ ترین شہر بنائے جانے کے حوالے سے سیف سٹی منصوبے کے آغاز سے متعلق پہلے مرحلے کو 12 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سیف سٹی منصوبے کے مکمل ہونے سے ناصرف جرائم کی شرح میں بتدریج کمی آئے گی بلکہ جرائم کے خاتمے میں بھرپور مدد ملنے کے ساتھ ساتھ ملوث عناصر کی بیخ کنی بھی ممکن ہوسکے گی۔

انہوں نے سیف سٹی منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے بارے میں کہا کہ سیکنڈ فیز میں کراچی کو مکمل طور پر کور کرنے کے تمام تر ضروری اقدامات سے متعلق کاوشوں کو یقینی بنایا جائے گا بعدازاں کراچی کے بعد اس پروجیکٹ کے دائرے کو سندھ کے دیگر شہروں تک وسعت دینے کے مجموعی اقدامات کیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں تاہم پیپلز پارٹی نے ہمیشہ برسراقتدار آتے ہی جرائم کے خلاف آہنی اقدامات کو اپنی تمام تر ترجیحات میں فوقیت دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی سپورٹ اور معاونت کی چھتری تلے سندھ پولیس نے جو اقدامات کیئے ہیں ان کی بدولت امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے میں یہ نہیں کہتا کہ صورتحال مکمل بہتر طور پر بہتر اور عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے تاہم گزشتہ کی نسبت اسوقت صورتحال بہتر ضرور ہوئی ہی. وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ امن وامان کے استحکام اور اسے مفاد عامہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنیکے لیئے ہر سطح پر بھرپور کاوشیں کی جارہی ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ جرائم کے خلاف میں اپنی پولیس کی کاکردگی سے مطمئن اور خوش ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں