y شہدا کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں ، گورنر سندھ

۹کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کو دہرایا

اتوار 26 مئی 2024 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کو دہرایا ، دونوں شہدا کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں ، انہوں نے مزید کہا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران انہوں نے بہترین شجاعت کا مظاہرہ کیا ، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں