pکراچی میں سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی رقم جاری

پیر 27 مئی 2024 04:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2024ء) وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے لیے 3 ارب سے زائد کی رقم جاری کر دی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء لنجار نے کہا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ 12 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، منصوبے سے جرائم کی شرح میں کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنے کی کوشش کی جائے گی، کراچی کے بعد دیگر شہروں میں سیف سٹی منصوبہ کو وسیع کیا جائے گا۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں، امن وامان کی صورتِ حال میں بہتری آ رہی ہے۔ ضیائ لنجار نے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں کہتا صورت حال مکمل بہتر ہے مگر صورت حال بہتر ضرور ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں