کراچی : خاتون کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا

منگل 17 جون 2025 18:47

کراچی : خاتون کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) اورنگی ٹاؤن 15نمبر پر خاتون کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹان 15نمبر پر فائرنگ سے لڑکی کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ملزمان نے خاتون کوگولی مارکرقتل کردیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سندھ اربن اسپتال کیقریب سرپرگولی مارکرخاتون کوقتل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لڑکی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں