نورجہاں کے بارے میں علی عظمت کے کمنٹس پر عائزہ خان کا اظہار ناپسندیدگی

پیر 25 اکتوبر 2021 12:00

نورجہاں کے بارے میں علی عظمت کے کمنٹس پر عائزہ خان کا اظہار ناپسندیدگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء)سپر اسٹار عائزہ خان نے ملکہ ترنم نورجہاں کے بارے میں علی عظمت کے حالیہ کمنٹس پر اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر مہر پوش کی اداکارہ نے برصغیر پاک و ہند کی عظیم گلوکارہ کا ایک پرانا انٹرویو شیئر کیا ہے جس میں نورجہاں کو فلمی صنعت کے سینئرز کے عزت و احترام کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عائزہ خان نے ملکہ ترنم نورجہاں کے اس انٹرویو کے کلپ کے ساتھ کیپشن لگایا، بے شک با ادب با نصیب، بے ادب بے نصیب۔ عائزہ خان کے یہ کمنٹس گلوکار علی عظمت کی جانب سے مرحومہ نورجہاں کے بارے میں کہے گئے ان جملوں کے بعد سامنے آئے، جس میں علی عظمت نے کہا تھا کہ آپ ایک شو دیکھیں آپ کو نور جہاں ساڑھی میں لپٹی، بھاری زیورات اور کافی زیادہ میک اپ میں نظر آئیں گی۔ ہم سوچتے ہیں کہ یہ ہمیں یہ کوفتہ کیوں دکھاتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں