اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے

اداکارہ کی جانب سے وہاج علی کی اتنی تعریفیں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

بدھ 24 اپریل 2024 12:03

اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و مصنفہ امرخان نے اداکار وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاج شہرت کی بلندیوں اور اونچائیوں پر پہنچنے کے بعد بھی انتہائی عاجز مزاج انسان ہیں، ان کی جیسی عاجزی اور شخصیت باقی اداکاروں میں نہیں دیکھی۔حال ہی میں امر خان نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات جیت کی۔

دوران انٹرویو میزبان نے اداکارہ سے ساتھی فنکاروں کے حوالے سے سوال کئے جس پر امر خان فہد مصطفیٰ اور وہاج علی کے گٴْن گانے لگیں۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ کس اداکار کے ساتھ مجھے فلم میں کاسٹ کیا جائے تو میں فہد مصطفیٰ کا ہی نام لوں گی کیونکہ اس وقت وہ ہی ایک اداکار ہیں جو کردار ادا کرنے میں جان لگا دیتے ہیں۔

دوران انٹرویو اداکارہ سے میزبان نے جب ساتھی فنکار وہاج علی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے۔اداکارہ نے جیو کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار وہاج علی کے رویے اور شخصیت کی معترف نظر آئیں۔ان کے خیال میں شہرت حاصل کرنے کے بعد وہاج علی میں باقی اداکاروں کی تمیز اور عزت بھی آگئی ہے، وہ جتنی شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اتنے ہی عاجز مزاج ہیں۔اداکارہ کی جانب سے وہاج علی کی اتنی تعریفیں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے اداکار کی شخصیت کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں