پہلا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول

پروگریسیو گرامر سیکنڈری اسکول، نشاد کڈز اکیڈمی اور ڈی ایم سی گرلز اسکول نمبر ایس ٹی 5 نے اپنے اپنے میچ جیت لیئے

بدھ 19 ستمبر 2018 16:07

پہلا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب (قاضی) کے زیراہتمام پہلا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد پاک کالونی میں کیا گیا۔ جسمیںگورنمنٹ اور پرا ئیوٹ اسکولزکے 100 سے زائد طالبات نے آرم ریسلنگ، ٹگ آف وا ر اور تھروبال کے مقابلوں میں شرکت کی۔جسمیں پروگریسیو گرامر سیکنڈری اسکول)شیرشاہ)، نشاد کڈز اکیڈمی ،DMC گرلز اسکول نمبر ایس ایس ٹی 05، DMCگرلز اسکول نمبر ایس ٹی10 ، DMCگرلز اسکول نمبر ایس ٹی ,21 آصف آباد اسکول اور سینٹ لارنس سیکنڈری اسکول کی ٹیموں نے شرکت کیں۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے منیزہ نے کیا جسکے بعدافتتاح حسن ایلیاء نے کیا انکے ہمراہ مس قدسیہ راجا (CEO اسپورٹس اویرنس پروگرام) بھی تھی۔

(جاری ہے)

آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں پروگریسیو گرامر سیکنڈری اسکول نے پہلی جبکہ سینٹ لارنس اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹگ آف وار کے فائنل میں DMC گرلز سیکنڈری اسکول SST-05 نے سخت مقابلے کے بعد آصف آباد اسکول کو 2-1سے شکست دی۔

تھروبال کے فائنل میں نشاد کڈز اکیڈمی نے آصف آباداسکول کو 2-1 سے شکست دے کر کامیا بی اپنے نام کی اور تماشائیوںسے خوب دا د و صول کی ۔پروگرام کے مہمانِ خصوصی جناب سید محمد ناصر علی (سیکریٹری آف کراچی ٹگ آف ایسوسی ایشن) ، کاشف فاروقی(سیکریٹری سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن) ، میڈم رانا پروین (اسپورٹس انچارج سائٹ ٹائون)، ڈاکٹر الطاف احمد(پرنسپل پروگریسیو گرامر سیکنڈری اسکول ) ، جاوید اکبر (چیئرمین الشکور ویلفیئر ایسوسی ایشن)، میڈم بابرہ اسماعیل(چیئرمین انجمنِ خواتین ِفلاح وبہبود ایسوسی ایشن )اور آصف محمود مرزا نے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے، تمام میچز کے فرائض اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب (قاضی) کے آفیشلز( نبیل انصاری، محمد مدثر، طلحہ خان،شاہزیب عالم ، علی حسن، شجا عت علی، شہزاد قادر،کومل اور رمیسا ء نازنے دیئے پروگرام کے بہترین انعقاد پر مہما نِ خصوصی نے پروگرام آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ریحان اکرم (سیکریٹری آف اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب (قاضی) اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

STCکے سیکریٹری محمد ریحان اکرم نے سید راغب نقویDDO ( ایجوکیشن سائٹ ٹائون) اور ایوب جذبانی (سپروائزر سائٹ ٹائون) کے تعاون ،مہمان خصوصی ، تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کاخصوصی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں