پہلا سندھ اسپورٹس بورڈ امیچر رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ‘افتتاح سینئر بیڈمنٹن کھلاڑی آفتاب احمد نے کیا

پیر 22 اکتوبر 2018 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان کی ہدایت کے مطابق پہلا سندھ اسپورٹس بورڈ امیچر رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح ممبر ایس ایس بی اور بیڈمنٹن کے سینئر کھلاڑی آفتاب احمد کیا‘ محکمہ کھیل نے اپنی روایت سے ہٹ کر پہلی بار کسی سینئر کھلاڑی کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے ٹورنامنٹ کے افتتاح کا موقع فراہم کیا۔

مہمان خصوصی آفتاب احمد نے سیکریٹری اسپورٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کرکے محکمہ کھیل نے مجھے جو عزت بخشی ہے اس سے نہ صرف میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ یہ بات تاریخ کا حصہ بھی بن گئی ہے قبل ازیں پہلے روز مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ مکس ڈبل کے مقابلے ہوئے مردوں کے مقابلوں میں مرتضیٰ خان نے عالیان کو‘ حسن منظور نے فہیم قادر کو عبدالباسط نے حسنین رفیق کو‘ سیف اللہ نے ایان محمود کو سید حسن الدین نے محمد انس کو‘ دانیال خورشید نے نرجن کمار کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی‘ خواتین کے پری کواٹر فائنل مقابلوں میں ریشن نے صفیہ کو‘ صالحہ نے زویا خان کو‘ عائشہ احمد نے معصومہ بتول کو‘ عمیمہ نے نسرین راجپوت کو مریم حنیف نے حرا ارشاد کو‘ سارہ آفتاب نے بینش عزیز کو اور دعا نے رابیعہ ارشاد کو شکست سے دوچار کرکے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

مکس ڈؓل مقابلوں میں جہانگیر اور صفیہ کی جوڑی نے شاہ زیب اور ماریہ کو‘ غفران اور ماہین عزیز نے حمزہ اور حرا کو‘ سید عمیر اور مریم نے ولید اور صفیہ ناصر کو ذوہیب اور نرمین نے انجم اور عاصم فراز کو سید رضا اور عائشہ نے حسیب اور سدرہ کو حسن اور سارہ نے شاہد اور سحرش کو جبکہ طلحہ اور دعا نے سید فراز اور رابیعہ کی جوڑی کو زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ایڈمنسٹریٹر انجم حسین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان انڈور گیمز کے فروغ کے لئے پر عزم ہیں اور ہم انڈور گیمز کے کھلاڑیوں کے لئے اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں