پاکستان، جنوبی افریقا کا نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن

اتوار 24 جنوری 2021 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن جاری رہا، دونوں ٹیمیں منگل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ثقلین مشتاق کی نگرانی میں ٹریننگ چل رہی ہے تو دوسری جانب شاہین شاہ اور حسن علی نئی گیند سے بولنگ پریکٹس کر رہے ہیں۔وکٹ کیپر رضوان اور سرفراز نے ایک دوسرے کو ایجز پر کیچ کی پریکٹس کروائی، جبکہ اظہر علی کی نیٹس پر نئی گیند سے بیٹنگ پریکٹس بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں