جنوبی افریقہ کے کرکٹر ڈیل اسٹین، اعظم خان کی موسیقی کے مداح ہوگئے

جمعہ 5 مارچ 2021 11:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) جنوبی افریقہ کے کرکٹر ڈیل اسٹین، اعظم خان کی موسیقی کے مداح ہوگئے۔ڈیل اسٹین نے اپنے سوشل میڈیا پر اعظم خان کی گٹارنگ اور گلوکاری لائیو نشر کردی، ڈیل اسٹین نے گفتگو میں اعظم خان کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی۔

(جاری ہے)

اعظم خان نے ڈیل اسٹین کو مشہور برطانوی بینڈ ’کولڈ پلے‘کا گانا’یلو‘ گنگنا کر سنایا۔ڈیل اسٹین اور اعظم خان کا تعلق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں