سیمی فائنل تک رسائی پر فخر ہے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا: بابراعظم

ہماری توجہ ایک وقت میں ایک کھیل پرہے، ٹویٹ

بدھ 3 نومبر 2021 18:18

سیمی فائنل تک رسائی پر فخر ہے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا: بابراعظم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پے درپے فتح کو بھی نامکمل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر بابر اعظم نے ٹیم کی دو تصاویر شیئر کیں اور کہا فخر کی بات ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے لیکن کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب زیادہ کوششوں، زیادہ توجہ، زیادہ ٹیم کارکردگی اور زیادہ عزم سے ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ ایک وقت میں ایک کھیل پر ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں