کراچی اسکول گیمز جونیئر کرکٹ :بدری اور سٹی اسکول درخشاں کی کامیابی

مہمان خصوصی پرنسپل ایس آر ای مجید کالج پروفیسر محمد عقیل نے ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے

بدھ 26 جنوری 2022 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام منعقدہ کراچی اسکول کالج گیمز کے سلسلے میں پی ایس ایس او جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنلز گزشتہ روز ہل پارک اکیڈمی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے ۔بوائز کلاس ایٹ میںا لفا کور اسکول نے بدری ہائی اسکول کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی الفا اسکول کے عمیر مین آف دی فائنل قرار پائے ۔

کلاس سکس بوائزکے فائنل میں ناصر ہ اسکول نے الفا کور اسکول کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیاناصرہ اسکول کے یوسف مین آف دی میچ رہے۔کلاس ایٹ گرلز کا فائنل بدری ہائی اسکول اور خاتون پاکستان کے مابین کھیلا گیا جس میں بدری ہائی اسکول نے کامیابی حاصل کی ۔فاطمہ مرد میدان قرار دی گئیں ۔

(جاری ہے)

کلا س سکس گرلز کے فائنل میں سٹی اسکول درخشاں کیمپس نے الفا گرلز اسکول کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی ۔

کلاس فور اور فائیو بوائز کے فائنل میں بدری ہائی اسکول نے الفا کور اسکول کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔کلاس سیون بوائز کے فائنل میں سٹی اسکول درخشاں کیمپس نے الفا کور اسکول کو شکست دے کر ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی پرنسپل ایس آر ای مجید کالج پروفیسر محمد عقیل تھے جنہوں نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی ،کھلاڑیوں کو انعامات اور آفیشلز کو شیلڈ دیں ،اس موقع پر پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر سید گوہر رضا ،شکیل امتیاز،فوزیہ اسلم ،شاہد نواب اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں