صائم کافی ٹیلنٹڈ پلیئر ہے، امید ہے پرفارم کرے گا، شاہد آفریدی

پاکستان کو ایسے ہی پلیئر کی ضرورت ہے جو آغاز میں چھ اوور اچھا کھیلے، سابق کپتان

اتوار 19 مئی 2024 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کافی ٹیلنٹڈ پلیئر ہے، امید ہے وہ پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسے ہی پلیئر کی ضرورت ہے جو آغاز میں چھ اوور اچھا کھیلے۔میڈیا سے گفتگو میں سابق آل رائونڈر نے کہا کہ امریکا کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے، ان سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔ انہیں ویلکم کرتا ہوں چاہے وہ پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کرکٹ پر فوکس رکھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں