دفاعی چیمپئن سندھ اور پاکستان آرمی کی ٹیموں نے قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

بدھ 15 مارچ 2017 21:09

دفاعی چیمپئن سندھ اور پاکستان آرمی کی ٹیموں نے قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں خواتین کے ایونٹ میںدفاعی چیمپئن سندھ اورپاکستان آرمی کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے،کرنل(ر) احسان پراچہ چیف ایگزیکٹو آفیسر جوکی مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر پاکستا ن سپورٹس بورڈ کے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، نائب صدر ثمین ملک سیکرٹری جنرل محمد ریاض کے علاوہ شائقین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی،پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں گذشتہ روز کھیلے گئے خواتین کے ایونٹ میں دفاعی چیمپئن سندھ اور پاکستان آرمی کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے،پہلے سیمی فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئن سندھ نے پاکستان واپڈا کو 30-22 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 34-15 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ، مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان ایئرفورس کو 32-29 گول سے ہرا دیا،، ٹیکنیکل آفیشلز میں مقبول احمد، شازیہ یوسف، انور احمد، یاسر، جمال الدین، عائشہ شیر، فرحان علی ، شاہد امین ، خالد پرویز اور اعجاز الحق شامل ہیں،چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب (آج) جمعرات کو شام چار بجے ہوگی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافی، میڈلز اور اسناد تقسیم کریں گے، فائنل مقابلے (آج) جمعرات کو شام چاربجے شروع ہونگے، خواتین کا فائنل میچ پاکستان آرمی اور دفاعی چیمپئن شپ سندھ کی ٹیموں کے درمیان چار بجے کھیلا جائے گا، جبکہ مردوں کا فائنل شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں