ڈرپ ایریگیشن سسٹم سے فی ایکڑ پیدوارمیں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اصلاح آبپاشی قصور

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) کسان جدید طریقہ آبپاشی ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو اپناتے ہوئے پانی کی بچت کیساتھ ساتھ فی ایکڑ پیدوارمیں بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اصلاح آبپاشی قصور رانا تجمل حسین نے گائوں جھگیاں چوہڑوالا میں کاشتکارمحمدمنشا ء کے زرعی فارم پرقطرہ قطرہ آبپاشی کے ذریعے تیارہونیوالی آلوکی فصل کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو ڈرپ ایریگیشن سسٹم اپنانے کیلئے 60فیصدسبسڈی دے رہی ہے۔ رانا تجمل حسین نے کہا کہ کسان جدیدطریقہ آبپاشی ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو اپناتے ہوئے پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں‘پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی سے کسان خوشحال ہوگا‘حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔تقریب میں کاشتکاروں اورکسانوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں