قصور، سٹرابری کی اچھی پیداوارلینے کیلئے ضروری ہے کہ کھیت میں موجود جڑی بوٹیاں مسلسل تلف کی جائیں، محکمہ زراعت

ہفتہ 18 مئی 2019 14:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ سٹرابری کی فصل اس وقت بڑھوتری کے اہم مرحلہ سے گزررہی ہے اسلئے کاشتکار فصل کی بہتر دیکھ بھال اور برداشت سے فی ایکڑزیادہ پیداواراورمنافع حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سٹرابری کی پیداوار300سی400کلوگرام فی ایکڑ ہے‘ سٹرابری کی اچھی پیداوارلینے کیلئے ضروری ہے کہ کھیت میں موجود جڑی بوٹیاں مسلسل تلف کی جائیں یعنی ہر 10سے 12دن کے وقفے سے گوڈی کی جائے‘ پودوں کی جڑیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اسلئے ہمیشہ ہلکی گوڈی کرنی چاہئیے تاکہ گوڈی کے دوران جڑوں کو نقصان ہونے کا اندیشہ نہ رہے‘ سٹرابری کی فصل کو بڑھوتری اورپھل لگنے کے مرحلہ پر ضرورت کے مطابق 7سی10دن کے وقفہ سے پانی لگائیں اگر پانی صحیح مقدار اورصحیح وقت پر نہ لگایاجائے توپودوں کی نشوونمامتاثر ہوتی ہے اور پھل بھی کم لگتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں