مرچ کے وائرسی امراض تیلے‘ پتہ مروڑوائرس‘سفیدمکھی‘ گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

منگل 22 اکتوبر 2019 15:23

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض تیلے‘ پتہ مروڑوائرس‘سفیدمکھی‘ گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں کیونکہ پنجاب‘ سندھ‘خیبرپختونخواہ ‘بلوچستان میں مذکورہ بیماریوں کے مرچ کی فصل پر حملہ آورہونے سے سخت نقصان دیکھنے میں آرہاہے اورپیداوارمیں بھی نمایاں کمی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کاشتکارمرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحتمندبیج استعمال کریں اور ہردو سے تین سال بعد فصلوں میں غیرمیزبان پودوں سے پرہیز بھی کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اورآبپاشی کے نظام میں بہتری لاکربھی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودوں کی باقیات کو فوری تلف کردیں اور ایسی اقسام کا انتخاب کریں جس سے پھل جلدی تیارہوجاتاہو۔ انہوں نے کہا کہ پھل کوزخمی ہونے سے بچانابھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ قوت مدافعت کی حامل اقسام کی کاشت نہ ہونے سے پھل کا سڑائوبھی مرچ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں