دالوں کی کٹائی کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کی ہدایت

جمعہ 29 مئی 2020 20:08

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کودالوں کی کٹائی کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے دوران ملاقات’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ کاشتکار دالوں کی کٹائی صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوارمتاثرنہ ہو‘کٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں ‘فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب دالوں کی 90فیصد پھلیاں پک کر تیار ہوجائیں۔انہوں نے بتایا کہ کٹائی کے لئے صبح کا وقت بہترین ہوتاہے کیونکہ اس وقت نمی کے باعث پھلیاں کم جھڑتی ہیں‘فصل کی گہانی کیلئے صاف جگہ کا انتخاب کیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں