ْقصور، بھنڈی توری پر پیلا روگ کے حملہ سے بچائو کیلئے فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت

بدھ 23 ستمبر 2020 16:56

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ بھنڈی توری کے کاشتکار فصل پر پیلا روگ کے حملہ سے بچائو کے لئے فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کریں اوربیماری کے حملہ کی صورت میں وقت ضائع کئے بغیر کانفیڈارکا سپرے بھی یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گرمی کی شدت میں کمی اور ہوامیں نمی کا تناسب بڑھنے سے بھنڈی پر پیلا روگ کی بیماری کے حملہ کا بھی شدید خدشہ رہتاہے لہذابھنڈی کے کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری کی فصل پر بیماریاں اور کیڑے حملہ آور ہوکر پیداوارکا نقصان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کے شدیدحملہ کی صورت میں پودے مرجھائوکا شکار ہوکر اپنی افزائش نسل کھوبیٹھتے ہیں جس سے ان کی بڑھوتری بھی ختم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں