قصور، سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 23 ستمبر 2020 16:56

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار سونف کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے دوران ملاقات’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ سونف موسم سرماکی ایک اہم فصل ہے جسی6ہزار فٹ کی بلندی تک بھی نہایت کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سونف موسم سرماکی ایک اہم فصل ہے جسے 6ہزار فٹ کی بلندی تک بھی نہایت کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ سونف کی کاشت کے لئے چکنی مٹی والی زرخیززمین شاندار نتائج کی حامل ہوتی ہے لہذا اسے سیلاب زدہ علاقوں کی زمینوں میں پانی کے بغیربھی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ سونف کی کاشت سے قبل تین سے چار مرتبہ ہل چلاکر زمین کو نرم و ہموار کرلیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں