کپاس کی فصل کو آخری پانی موسمی مناسبت سے 15اکتوبر تک لگائیں، ڈی ڈی زراعت

ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:45

قصور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) :ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے کہا کہ کپاس کی فصل اہم مرحلہ میں داخل ہے اور ٹینڈوں کے بننے کا عمل جاری ہے لہذا کپاس کے کاشتکار اس مرحلہ پرفصل کو پانی کی کمی ہرگزنہ آنے دیں اورآبپاشی کا عمل ہمیشہ واٹر سکائوٹنگ کے بعد کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات  اے پی پی کوبتایا کہ کپاس کی فصل کو آخری پانی موسمی مناسبت سے 15اکتوبر تک لگائیں، کپاس کی فصل کو آبپاشی ترجیحاً شام کے وقت کریں۔

انہوں نے بتایا کہ کپاس کی فصل کو ہفتے میں دو بار پیسٹ سکائوٹنگ کریں اور اگر کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے زہروں کا سپرے کریں۔ اس ضمن میں ترجمان نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایک ہی گروپ کی زہروں کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی متعلقہ زہروں کیخلاف قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اسکے علاوہ کاشتکار گلابی سنڈی کے حملے سے بچنے کے لئے جنسی پھندوں کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں