قصور،دھان کی فصل کے پتوں پر بھورے دھبوں کی بیماری سے بچاؤ کے اقدامات کی ہدایت

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کی فصل کے پتوں پر بھورے دھبوں کی بیماری‘ پتوں کے جراثیمی جھلساؤ‘دھان کے بھبھکا یابلاسٹ‘دھان کی بکائنی اور تنے کی سڑن سے بچاؤ کے لئے کاشتکاروں کوپیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیاہے کہ وہ دھان کی فصل کو سنڈیوں اور مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ان بیماریوں کا حملہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ دھان کا بھبھکا ان کھیتوں میں زیادہ ہوتاہے جہاں پانی کھڑانہیں رہ سکتا لہذا ایسے کھیتوں میں گوبھی سے لیکر مونجر نکلنے کے دو ہفتے بعد تک سوکا نہ لگنے دیں بلکہ کوشش کریں کہ کھیت گارہ کی حالت میں رہے۔ انہوں نے بتایا کہ پتوں پر بھبھکا کی علامات ظاہر ہونے پر زرعی ماہرین کے مشورہ سے موزوں پھپھوندی کش زہرکا سپرے کریں اور15دن کے وقفہ سے ضرورت کے مطابق دوبارہ سپرے کریں۔ انہوں نے کہاکہ پتوں کے جراثیمی جھلساؤ کے حملہ کوکم کرنے کے لئے کھیت میں گوبھ سے لے کر پکنے تک وترکا پانی لگائیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں