سلادکے طورپر مولی کا استعمال معمول بنایاجائے،ماہرین زراعت

ہفتہ 4 دسمبر 2021 13:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) موسم سرماکی مقبول ترین سبزی مولی میں موجودحیاتین انسانی صحت کے لئے انتہائی اکثیرہیں لہذا عوام سلاد اور سالن کے طورپر مولی کا استعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد گھی میں بھوننے سمیت دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی بطور سالن پکاکر استعمال کیاجاسکتاہے جبکہ ہر 100گرام مولی میں 20 حرارے‘1.2گرام لحمیات‘0.1گرام روغن‘42گرام کاربوہائیڈریٹ‘0.7گرام خام ریشہ‘1.1گرام راکھ‘31ملی گرام فاسفو رس‘ 1.1ملی گرام فولاد‘0.09گرام سوڈیم‘ 260ملی گرام پوٹاشیم موجودہوتی ہے جو انسانی صحت اور جسم کو تندرست رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتی ہے نیزمولی کوہرعمرکے افرادیکساں پسندکرتے ہیں جس کی کاشت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ اکثر کاشتکار مولی کی کاشت پر توجہ نہیں دیتے ہیں جس کے باعث بازارمیں مولی کم مقدارمیں دستیاب ہونے سے کاشتکار کوبہترقیمت مل جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں