محکمہ زراعت نے 40دن میں تیار ہونیوالی مولی کی اگیتی قسم کی اگست میں کاشت کو منافع بخش فصل قرار د یا

پیر 15 اگست 2022 11:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے 40دن میں تیار ہونیوالی مولی کی اگیتی قسم کی اگست میں کاشت کو منافع بخش فصل قرار دیدیاہے اورکہاہے کہ یہ مولی ستمبرکے مہینہ میں گھریلو استعمال کیلئے دستیاب ہوتی ہیں اورکاشتکار اسے اچھی قیمت پر فروخت کرکے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے”اے پی پی“کوبتایا کہ مولی کی یہ قسم گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ اور اچھی پیداوار کے لئے کاشتکار ہموارکھیت میں 10سے 15ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے بکھیرکر کھیت میں ملادیں اور ہل چلانے کے ساتھ مناسب سہاگہ دے کر زمین کو خوب نرم کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی کاشت کے 20 سے 25 دن بعد آدھی بوری یوریا11.5کلوگرام نائٹروجن فی ایکڑڈال دی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں