شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں ،محکمہ زراعت

بدھ 8 نومبر 2023 16:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2023ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوشملہ مرچ کی پنیری فوری طورپر کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار ستمبر میں کاشت کی گئی شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں اوریہ عمل 15نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے تاہم جتنی جلدی پنیری کھیتوں میں منتقل کی جائے گی اس قدر اچھی فصل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکارسبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کے طریقہ کو رواج دے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ واک ان ٹنل میں سبز مرچ کی پنیری کی منتقلی بھی فوری شروع کردیں اسی طرح کھیرے کی براہ راست کا عمل15نومبر‘بینگن کی پنیری کی منتقلی کا عمل رواں ہفتہ‘ٹماٹرکی پنیری کی کاشت بھی رواں ہفتہ اورکھیتوں میں منتقلی کا عمل 15نومبر سے شروع کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں