السی کی کاشت 20نومبر تک مکمل کی جاسکتی ہے ، درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے،محکمہ زراعت

جمعرات 16 نومبر 2023 15:08

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2023ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ السی کی کاشت فوری طورپرشروع کردیں تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہترپیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ السی کی کاشت 20نومبر تک مکمل کی جاسکتی ہے جبکہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار السی کی منظورشدہ قسم چاندنی 1988کی کاشت کیلئے زمین میں 2 سے 3مرتبہ مٹی پلٹنے والاہل چلا کر اسے 2 سے 3مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم و بھربھری ہونے کیساتھ ساتھ بہترین طورپر تیار ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30سینٹری میٹرتک ہوناچاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ نہری علاقوں میں 6کلوگرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپرکراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزیدرہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں